حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قبلہ اوّل عالم اسلام کی مشترکہ میراث ھے اس پر یہودیوں کا قبضہ غیر قانونی اور غیر شرعی ھے ماہ رمضان المبارک کا آخر جمعہ امام خمینی رح کے فرمان مطابق جمعہ الوداع یوم القدس قرار دیا قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ھماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ھے اس بات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے یوم لقدس کے حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ھوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قدس کی آزادی کے لیے پوری دنیا میں ریلی اور مظاہرے کیے جائیں گے جس میں اسرئیل کا فلسطینی مسلمانوں پر ظلم اور بربریت دنیا کے سامنے قرارداد کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔
اشفاق وحیدی نے تمام عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں بے گناہ انسانیت کا قتل عام اور قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے رول ادا کرے ۔
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج جمہوریت کے دعویدار حکمران کہا ھیں اور ان کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ھے۔
آپ کا تبصرہ